ٹریفک پولیس کی شجرکاری مہم،انسپکٹر اختر نے ٹیم کے ہمراہ کھاڑک نالہ اقبال ٹاؤن میں پودالگایا

ٹریفک پولیس کی شجرکاری مہم،انسپکٹر اختر نے ٹیم کے ہمراہ کھاڑک نالہ اقبال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں کھاڑک نالہ اقبال ٹاؤن میں ٹریفک انسپکٹراختر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پودا لگایا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آلودگی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اس کو ختم کرنے اور پُر فضا ء ماحول میں رہنے اور ملک کو رکھنے کے لئے پی ایم اور سی ایم کی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا ہم سب کا فرض ہے کہ اس مہم میں اپنا کردار دا کریں۔ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان کے ساتھ اپنے ملک کے لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کرنا بھی ہمارا اخلاقی فرض ہے۔

 اپنے آنے والے مستقبل کو بہتر پاکستان دینے کے لئے ہمیں اس مہم کو ترقی دینا ہو گی۔