ورچوئل فارمنس آڈیٹنگ کا تین روزہ کورس مکمل

ورچوئل فارمنس آڈیٹنگ کا تین روزہ کورس مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے زیر اہتمام ڈائریکٹر جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ لاہور میں پرفارمنس آڈیٹنگ کا تین روزہ کورس مکمل ہو گیا-زوم کے ذریعے ورچوئل پرفارمنس آڈیٹنگ کورس میں ملک بھر سے افسروں نے شرکت کی -کورس کے انعقاد کا مقصد رپورٹ رائٹنگ کے ہنر کو جلا بخشنا ہے اور پبلک سروسز ڈلیوری کے امور میں بہتری لانا ہے - کورس کے آخری مرحلے میں شرکاء نے پیشہ وارانہ مہارت پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا -کورس کے دوران اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پبلک سروس ڈلیوری کے امور میں بہتری لائے بغیر موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنا دشوار ہے اور پارلیمنٹ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، عوام اور ڈونرز جیسے سٹیک ہولڈرز کی توقعات پر پورا اترنا مشکل ہے - کورس میں اس بات پر زوردیاگیاکہ آڈیٹرز کا تمام سٹیک ہولڈرزکے اطمینان اورآڈیٹنگ چیلنجز سے عہدہ برآں ہونا ضروری ہے اور موجودہ کورس کے انعقاد سے ان امور میں بہتری لانے میں مدد ملے گی -کورس کے دوران پرفارمنس آڈٹینگ میں حل طلب امور کا پوری طرح احاطہ کیا گیا اور شرکاء  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر توجہ دی گئی۔