وفاقی بجٹ بہترین،ہر طبقہ کو ریلیف دیا گیا، شاہد اصغر گھمن

وفاقی بجٹ بہترین،ہر طبقہ کو ریلیف دیا گیا، شاہد اصغر گھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سٹی رپورٹر) ممتاز کاروباری شخصیت شاہداصغر گھمن نے کہا کہ وفاقی بجٹ بہت اچھا ہے حکومت نے ہر طبقہ کا بہت خیال رکھا ہے اور ملک میں مہنگائی میں کمی واقع ہوگی شاہد اصغر نے مزیدکہا کہ طویل عرصہ بعد کوئی اچھا عوامی بجٹ سامنے آیا ہے اور اس پر تنقید بلاجواز ہے بس حکومت کو اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے یہ ایک عوامی فلاح کا بجٹ ہے اور خا ص طور پر کاروباری طبقہ کے لئے شاندار ثابت ہوگا اس کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو جاتا ہے جن کی کوششوں سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہے مزید کہا کہ ہم سب کو اس بجٹ کا خیر مقدم کرنے کی ضرورت ہے مشکل معاشی حالات میں یہ بہترین بجٹ ہے ہر طبقہ کا بہت خیال رکھا گیا ہے شاہد اصغر گھمن نے کہا کہ پاکستانی عوام اور کاروباری طبقہ کی اکثریت نے بجٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔

مزید :

کامرس -