پاکستان سپر لیگ 6، یونائیٹڈ اور کنگز آج آمنے سامنے 

پاکستان سپر لیگ 6، یونائیٹڈ اور کنگز آج آمنے سامنے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں  آج  واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان شیخ زید سٹیڈیم، ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو لیگ سپنر شاداب خان لیڈ کریں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کولین منرو اور عثمان خواجہ شامل ہیں۔ کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض عماد وسیم انجام دیں گے اور اسے بابر اعظم، مارٹن گپٹل اور محمد عامر کی خدمات حاصل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز کے کپتان آج کامیچ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ہر میچ کی طرح یہ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے اور جیت اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں گے عماد وسیم نے کہا کہ پوری ٹیم یک جان ہوکر حریف کیخلاف میدان میں اترے گی۔