نیوزی لینڈ نے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز جیت لی 

  نیوزی لینڈ نے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز جیت لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن(نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بغیر ہار جیت کے ختم ہوگیا تھا انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی او ر کیویز کو جیت کے لئے صرف38 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے آٹھ وکٹوں سے دوسرا ٹیسٹ اپنے نام کرلیا انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 388 رنز بنائے تھے دوسری اننگز میں انگلش ٹیم 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی نیوزی لینڈ کیجانب سے ہینری اور وانگر نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیااعجاز پیٹل نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔