ٹو ر آف ترکی، جوز مینوئل دیاز نے پانچواں مرحلہ جیت لیا

ٹو ر آف ترکی، جوز مینوئل دیاز نے پانچواں مرحلہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 استنبول(اے پی پی):ہسپانوی سائیکلسٹ جوز مینوئل دیاز گالگو نے   ٹور آف ترکی کا پانچواں مرحلہ اپنے نام کرلیا ہے۔ ٹورآف ترکی کا پانچواں  مرحلہ کیمر سے ایمالی  تک  160.3 کلومیٹرپر محیط تھا جو پہاڑی  ٹریک پر تھا۔ہسپانوی سائیکلسٹ جوز مینوئل دیاز گالگو نے   تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے  مطلوبہ فاصلہ چار گھنٹے،25 منٹس اور 25 سکینڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی،یہ ہسپانوی سائیکلسٹ جوز مینوئل دیاز گالگو  کی ریس میں پہلی کامیابی ہے۔ آسٹریلوی سائیکل سوار جے وائن نے ریس میں دوسری، ارجنٹائن کے ایڈورڈو نے تیسری، ناروے کے سائیکلسٹ اینڈرس جوناسین نے چوتھی اور کولمبیا کے  سائیکل سوار جوہجن اورلینڈو گارسیا سوسا نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ 35 سالہ کیوینڈش نے ٹور آف ترکی کا  دوسرا، تیسرا اور چوتھا سٹیج اپنے نام کیا تھا۔ کیوینڈش کا شمار دنیا کے کامیاب  سائیکل سواروں میں ہوتا ہے۔
نہیں ٹور ڈی فرانس کے 30 سٹیج جیتنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔  ریس کا پہلا مرحلہ ہالینڈ کے اروڈ ڈی کلیجن نے جیتا تھا۔