ماہوت اور پیری ہیوز ہربرٹ نے فرنچ اوپن ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

  ماہوت اور پیری ہیوز ہربرٹ نے فرنچ اوپن ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پیرس(اے پی پی)نکولس ماہوت اور پیری ہیوز ہربرٹ نے فرنچ اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے آندرے گولوبیف اور الیگزینڈر ببلک کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ پیرس میں جاری ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز کے فائنل میں فرانس کے نکولس ماہوت اور پیری ہیوز ہربرٹ نے قزاخستان کے آندرے گولوبیف اور الیگزینڈر ببلک کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا، فرنچ جوڑی کی جیت کا سکور 6-4، 6-7 اور 4-6 رہا۔