ہر سیریز میں 2نہیں 3ٹیسٹ، پی سی بی کا بڑا فیصلہ 

      ہر سیریز میں 2نہیں 3ٹیسٹ، پی سی بی کا بڑا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2023ء سے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹیم ممبران کو زیادہ سے زیادہ باہمی مقابلوں میں حصہ لینے کے قابل بنایا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ فیوچر ٹیسٹ پروگرام (ایف ٹی پی) کے بارے میں بھارت کے علاوہ تمام کرکٹ بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا ہونا بہت ضروری ہے کیوں کہ دو میچوں کی سیریز کا تجربہ مطلوبہ نتائج نہیں دے سکتا ہے۔تین میچوں کی سیریز حریف ٹیموں کو باہمی مقابلوں سے زیادہ سے زیادہ تجربہ حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ 4 سال پہلے ہم نے 2میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا انتخاب کیا تھا جو بعض معاملات میں خراب کا باعث بنا جس نے پی سی بی کو مجبور کیا کہ وہ سیریز کی میزبانی کرنے یا بیرون ملک ٹیسٹ میچ کھیلنے کی صورت میں مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کرے۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان اس وقت آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ 2023ء  سے 2027ء  تک شروع ہونے والے4 سال کے لئے زیادہ قابل عمل ایف ٹی پی کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت میں مصروف ہیں۔