جونیئر نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ، سمیع، عزیز اور شیزا کامیاب

  جونیئر نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ، سمیع، عزیز اور شیزا کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پہلا پی ٹی ایف ڈویلپمنٹ سیریز جونیئر نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔بوائز سنگلز انڈر 18 فائنل میں سمیع زیب نے نیلن عباس کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بوائز سنگلز انڈر 16فائنل میں عزیر خان نے  کامیابی حاصل کی۔گرلز سنگلز انڈر 16فائنل نے شیزا ساجد نے فرح شاہ خان کوشکست سے دوچار کیا۔
6-2اور 6-4سے شکست دے کر ایونٹ جیت لیا۔ گرلز انڈر 16ڈبل فائنل میں شیزا ساجد اور زینب علی راجہ نے آمنہ علی قیوم اور یانا ارسادو کو 6-4اور 6-4سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بوائز سنگلز انڈر 14فائنل میں اسد زمان نے علی طلحہ کو 4-1اور 5-3سے شکست دی اور ریٹائر ہو گئے۔ گرلز سنگلز انڈر14فائنل میں آمنہ علی قیوم نے فاطمہ علی راجہ کو 4-0اور 4-1سے مات دی۔بوائز گرلز سنگلز انڈر 12فائنل میں حمزہ رومان نے ابوبکر طلحہ کو 4-1اور 4-0سے شکست دی۔ بوائز گرلز ڈبل انڈر 12فائنل میں محمد حازق عاصم اور حسن عثمانی نے نبیل علی قیوم اور عبدالرحمن کو 1-4-4-1اور 10-5سے ہرا دیا۔بوائز گرلز سنگلز انڈر 10فائنل میں محمد شایان آفریدی نے عبدالرحمن کو 4-1اور 4-0سے شکست دی جبکہ بوائز گرلز ڈبل انڈر 10فائنل میں حمزہ رومان اور عامر مزاری نے حازق عاصم اور حسن عثمانی کو 4-0اور 4-1سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔