فرنچ اوپن ویمنز ٹائٹل بار بورہ کریجیکوا کے نام

    فرنچ اوپن ویمنز ٹائٹل بار بورہ کریجیکوا کے نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  پیرس (این این آئی)فرنچ اوپن میں چیک ریپبلک کی باربورہ کریجیکوا نے روس کی انیسٹیسا کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا فرانس میں جاری ایونٹ کے فائنل میں چیک ری بیلک کی باربورہ کریجیکوا کا مقابلہ روس کی انیسٹیسا سے ہوا، شروعات سے ہی بار بورہ نے بہترین کھیل پیش کیا اور پہلا سیٹ چھ ایک سے جیت لیا جس کے بعد انیسٹیسا نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی اور دوسرے سیٹ میں چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔کھیل کا تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ باربورہ نے چھ چار سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، باربورہ چیک ری پبلک کی پہلی کھلاڑی ہیں جنہوں نے فرنچ اوپن جیت کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے کامیابی پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ٹائٹل جیتنا میرا خواب تھا جو پورا ہوگیا اسی طرح مستقبل میں بھی عمدہ پرفارمنس کی کوشش کرونگی۔