یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ، آج تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

  یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ، آج تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
ایمسٹرڈیم(اے پی پی)یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ میں  آج تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ یوئیفا کے زیر اہتمام میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گروپ سی کے میچ میں ہالینڈ اور یوکرین کی ٹیمیں جوہن کروزف ارینا سٹیڈیم، ایمسٹرڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ گروپ ڈی میں سکاٹ لینڈ اور جمہوریہ چیک کے درمیان میچ ہیمپڈن پارک، گلاسگو میں کھیلا جائے گا۔
\
جبکہ اسی روز گروپ ای کے میچ میں پولینڈ اور سلواکیہ کی ٹیمیں سینٹ پیٹرزبرگ سٹیڈیم میں نبردآزما ہوں گی۔