ورلڈ کپ ایشین کوالیفائرز، جنوبی کوریا نے لبنان کو شکست دیدی

  ورلڈ کپ ایشین کوالیفائرز، جنوبی کوریا نے لبنان کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیؤل(اے پی پی)فیفا ورلڈ کپ ایشین کوالیفائرز میں جنوبی کوریا نے لبنان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی۔ کویت اور اردن کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ فیفا کے زیر اہتمام ورلڈ کپ ایشین کوالیفائرز کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گیانگ سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایچ کے اہم میچ میں میزبان ٹیم جنوبی کوریا نے لبنان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ لبنان نے 12 ویں منٹ میں حسن علی سعد کے گول کے ذریعے برتری حاصل کی جو پہلے ہاف کے اختتام تک قائم رہی۔
 مگر دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں لبنان کے مہرصابر نے اون گول کر دیا جس کے نتیجے میں میچ برابر ہو گیا۔ 66 ویں منٹ میں جنوبی کوریا کو پنلٹی ملی جس پر سن ہیونگ من نے کوئی غلطی کئے بغیر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو آخر تک قائم رہی۔ اس جیت کے بعد کوریا کی ٹیم گروپ میں 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ جابر الاحمد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کویت اور اردن کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔