آزادی و حریت کی تحریکوں کو کبھی ظلم و جبر سے نہیں دبایا جاسکا: سردار مسعود خان 

آزادی و حریت کی تحریکوں کو کبھی ظلم و جبر سے نہیں دبایا جاسکا: سردار مسعود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفر آباد (مانیٹرنگ نیوز) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ آزادی وحریت کی تحریکوں کو کبھی ظلم و جبر سے نہیں دبایا جا سکا۔ تاریخ کا یہ بھی سبق ہے کہ انصاف مانگنے والی آوازوں کو طاقت کے ذریعے خاموش کرنیوالی ریاستیں زیادہ دیر تک اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتیں۔اتوار کے روز اپنے ایک خصوصی بیان میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں سوپور قصبہ میں تین نوجوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ ان نوجوانوں کی نماز جنازہ میں تمام پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت اندھے ریاستی جبر کے باوجود کشمیری عوام پوری قوت کے ساتھ جموں وکشمیر کی تحریک آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جنگی مشن کے سامنے سینہ سپر ہو کر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالے یہ نوجوان بھارت کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ تمہارے جبر کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہونگے اور ہمارا اپنے مادر وطن کی آزادی کا عزم کامیاب ہوگا۔سردار مسعود خان نے دہلی کے حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ اب بھی اْن کے لئے وقت ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو حق وانصاف پر مبنی حق خودارادیت دے کر خطے کے امن اور اپنے ریاستی وجود کو برقرار رکھ لیں بصورت دیگر آج مقبوضہ جموں وکشمیر میں جو صورتحال ہے وہ آسام، میزورام، بہار اور مغربی بنگال میں بھی نظر آئے گی اور اگر ایسا ہوا تو اسے سنبھالنا بھارتی حکمرانوں کے بس میں نہیں ہو گا۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر حریت پسند عوام کواْن کی جذبہ آزادی اور اْن کے قائدین صبرو ہمت پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آزادجموں وکشمیر کے عوام اور پاکستانی عوام اْن کے ساتھ ہیں۔
سردار مسعود خان

مزید :

صفحہ آخر -