پنجاب بھر کی جیلوں میں 14ہزار 400قیدیوں کو کوروناویکسین لگادی گئی

پنجاب بھر کی جیلوں میں 14ہزار 400قیدیوں کو کوروناویکسین لگادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)صوبہ پنجاب کی جیلوں میں اسیران کی کوروناویکسینیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 30سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی ویکسینیشن جاری ہے۔ لاہور کی دونوں جیلوں میں 3440اسیران کی ویکسی نیشن کی گئی۔صوبائی دارالحکومت کی دونوں جیلوں میں 30سال سے زائد عمر کے 4700قیدی ہیں۔پنجاب بھر کی جیلوں میں 14ہزار 400قیدیوں کو کوروناویکسین لگادی گئی۔ پنجاب کی جیلوں میں 24ہزار 500قیدی موجود ہیں۔ جیلوں میں کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔
قیدی ویکسین

مزید :

صفحہ آخر -