عازمین حج کو منیٰ کی عمارتوں اور خیموں میں ٹھہرایا جائے گا

عازمین حج کو منیٰ کی عمارتوں اور خیموں میں ٹھہرایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی وزارت حج کی جانب سے اس سال داخلی عازمین حج کیلئے تین زمرے مقرر کی گئی ہیں۔ پہلی کیٹگری میں آنے والے منیٰ کی عمارتوں میں رہیں گے جبکہ دوسری اور تیسری کیٹگری کے عازمین خیموں میں قیام کریں گے۔ العربیہ ٹی وی کے پروگرام میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزارت حج اس سال اندرون ملک سے جن 60ہزار عازمین کو حج کی اجازت دی گئی ہے ان کی نقل وحرکت کیلئے مشاعرمقدسہ میں بسیں فراہم کی جائیں گی۔ ایام حج میں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے مشاعر مقدسہ ٹرین سروس استعمال نہیں کی جائے گی جبکہ مشاعر کے خیموں اور رہائشی ٹاورز کو مکمل سینیٹائز کیا جائے گا۔ کورونا ضوابط کے تحت عازمین کی رہائش پر جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے کا مکمل انتظام کیا جائے گا جبکہ مشاعر مقدسہ میں تین اور مکہ مکرمہ میں 13ہسپتال عازمین کے لیے مخصوص ہوں گے۔ العربیہ نے رپورٹ میں بتایا کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے تناسب کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم ابتدائی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد وصول ہونیوالی درخواستوں کا جائزہ لے کر ضوابط پر پورا اترنے والوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اجازت نامے پہلے آیے پہلے پائیے کے بنیاد پر نہیں بلکہ مقررہ اصولوں کے تحت جاری کیے جائیں گے جن میں سب سے اہم کورونا ویکسی نیشن ہے جبکہ انہیں ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پہلے حج نہ کیا ہوا یا کم از کم گزشتہ پانچ برس کے دوران حج ادا نہ کیا ہو۔
عازمین حج

مزید :

صفحہ آخر -