تربیلا سمیت دیگر پن بجلی گھر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں، ترجمان واپڈا

تربیلا سمیت دیگر پن بجلی گھر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں، ترجمان واپڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ تربیلا سمیت واپڈا کے دیگر پن بجلی گھر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اورواپڈا بجلی گھروں سے پانی کے اخراج کے مطابق بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ واپڈا پن بجلی گھروں سے آف پیک آورز میں نیشنل گرڈ کو 5 ہزار 800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ تربیلا سے نیشنل گرڈ کو آف پیک آورز میں 2 ہزار936 میگاواٹ بجلی مہیا کی جارہی ہے۔ پیک آورز کے دوران تربیلا سمیت واپڈا پن بجلی گھروں کی مجموعی  پیداوار میں مزیداضافہ ہو جاتا ہے۔ 
واپڈا

مزید :

صفحہ آخر -