ٹیکساس، مسلح افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ، 14افراد زخمی

ٹیکساس، مسلح افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ، 14افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ٹیکساس(آئی این پی) امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 مسلح افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں 14افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا جب کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دونوں افراد کی ذاتی رنجش کے باعث پیش آیا جب کہ زخمی تمام افراد راہگیر ہیں، گرفتار حملہ آور سے تفتیش جاری ہے جب کہ فرار حملہ آور کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ٹیکساس فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -