پاکستان سٹیل مل ورکشاپ سے لاکھوں روپے کی مالیت کا پیتل اور تانبہ غائب

  پاکستان سٹیل مل ورکشاپ سے لاکھوں روپے کی مالیت کا پیتل اور تانبہ غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)پاکستان اسٹیل مل ورکشاپ سے لاکھوں روپے کی مالیت کا پیتل اور تانبہ غائب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق 4جون کو نائٹ شفٹ پر موجود عبدالباسط نے اطلاع دی جس کے بعد انچارج ورکشاپ محمد اسلم کی مدعیت میں بن قاسم تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ایم آر ایچ ٹی ورکشاپ کے اندر سے تانبے اور پیتل کے رول پلٹیں غائب ہیں اور ورکشاپ کے قریب بڑی گاڑیوں کے ٹائر کے نشانات بھی موجود ہیں۔مدعی اسلم کے مطابق پاکستان اسٹیل مل ورکشاپ سے تین ٹن تانبہ اور پیتل کے رول چوری ہوئے ہیں۔
تانبہ غائب

مزید :

صفحہ آخر -