جے یوآئی سندھ کا صوبائی  حکومت کیخلاف 17جون  سے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ 

  جے یوآئی سندھ کا صوبائی  حکومت کیخلاف 17جون  سے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)جمعیت علماء اسلام (جے یوآئی)سندھ نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف 17جون سے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔جس کی جمعیت علماء اسلام سندھ کی مجلس عاملہ نے منظوری دے دی ہے۔صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشدمحموسومرونے کہاکہ اپنی تحریک کا رخ وفاقی حکومت کیساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت کی طرف بھی موڑ رہے ہیں۔سندھ میں کرپشن،لوٹ مار،تعلیم کی تباہ حالی اورصحت کی مخدوش حالت پر احتجاج کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ احتجاج میں تباہ حال زراعت، حکمرانوں کی طرف سے پانی کی چوری، سندھ کی زمینیں بیچنے کے معاملے کو اٹھایاجائے گا۔علامہ راشدمحمودسومرو نے کہاکہ سندھ میں بڑھتے ہوئے قبائلی تکرار،سٹریٹ کرائم،لوڈشیڈنگ و دیگر علاقائی ایشوز احتجاج کا حصہ ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کیخلاف شروع ہونے والی تحریک چار مرحلوں پر مشتمل ہوگی۔پہلے مرحلہ میں ضلعی ہیڈکواٹرز میں 17 جون کو پریس کلب کے سامنے مظاہرے کیئے جائیں گے۔دوسرے مرحلہ میں 29جولائی کو کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں سندھ کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا، تیسرے مرحلہ میں تمام ضلعی ہیڈکواٹرز میں سندھ حکومت کیخلاف عوامی جلسے منعقد ہونگے جبکہ آخری مرحلہ میں گھوٹکی تا وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی تک لانگ مارچ ہوگا۔علامہ راشد سومرو نے مطالبہ کیاکہ بحریہ ٹاؤن کیخلاف پر امن احتجاج کرنے والی قوم پرست قیادت کو فوری آزاد کیا جائے اور جھوٹے مقدمات واپس لیئے جائیں،بحریہ ٹاؤن واقعہ کی اصل ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔
جے یوآئی سندھ 

مزید :

صفحہ آخر -