برطانوی سائنسدانوں کا کوروناکی نشاندہی کرنیوالا”الارم“ بنانے کا دعویٰ

برطانوی سائنسدانوں کا کوروناکی نشاندہی کرنیوالا”الارم“ بنانے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی نشاندہی کیلئے الارم بنالیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن سکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن (ایل ایس ایچ ٹی ایم) اور ڈرہم یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چھت پر نصب الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی محض 15 منٹ میں نشاندہی کردیگا۔سائنسدانوں کے مطابق مذکورہ الا رم ڈیوائس کا نتیجہ 98 سے 100 فیصد درست ہوگا۔محققین کا اِس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ الارم کے متعلق دعویٰ فی الحال ابتدائی نتائج پر مبنی ہے تاہم اس کا تفصیلی جائزہ لیا جانا باقی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوویڈ الارم کلاس رومز، گھروں، کیئر ہومز اور طیاروں میں نصب کیا جاسکے گا۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع کمپیوٹر یا موبائل پر بھیجے گا۔
برطانوی سائنسدان

مزید :

صفحہ آخر -