رحیم یار خان، مال گاڑی کا  پریشر پائپ کلپ ٹوٹنے سے  5بوگیاں الگ ہوگئیں 

 رحیم یار خان، مال گاڑی کا  پریشر پائپ کلپ ٹوٹنے سے  5بوگیاں الگ ہوگئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



رحیم یارخان(آئی این پی) کراچی سے لاہور جانیوالی مال گاڑی کا پریشر پائپ کلپ ٹوٹنے سے چلتی مال گاڑی کی 5 بوگیاں الگ ہوگئیں، میلوں دور پہنچ کر ڈرائیور کو الگ ہوجانے والی بوگیوں بارے معلوم ہوا، ہنگامی بریک لگاکر گاڑی روک لی، ریلوے عملہ نے موقع پر پہنچ کر الگ ہوجانیوالی بوگیوں کو دوبارہ جوڑ کر مال گاڑی کو منزل مقصود کی جانب روانہ کردیاکراچی سے لاہورجانیوالی مال گاڑی کی پانچ بوگیاں چک20/A کے نزدیک پریشر پائپ کلپ ٹوٹ جانے سے چلتی ٹرین سے الگ ہوگئیں، تاہم ڈرائیور گاڑی سے الگ ہوجانیوالی بوگیوں بارے لاعلم رہا، اورمیلوں دور جاکر معلوم ہوا کہ بوگیاں گاڑی سے الگ ہوگئی ہیں، جس پر ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگاکر گاڑی کو روک لیا اطلاع ملنے پر ریلوے عملہ نے موقع پر پہنچ کر مال گاڑی سے الگ ہوجانیوالی بوگوں کو دوبارہ جوڑ کر مال گاڑی کو منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا۔
بوگیاں الگ

مزید :

صفحہ آخر -