دھان کے کاشتکاروں کو پیداوارمیں اضافے کیلئے زنک استعمال کرنے کی ہدایت

دھان کے کاشتکاروں کو پیداوارمیں اضافے کیلئے زنک استعمال کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
قصور (اے پی پی):محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو پیداوارمیں اضافے کے لئے زنک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا کہ دھان میں زنک کا استعمال پیداوار بڑھانے کے لئے ضروری ہے خاص کر ایسی زمینوں میں جہاں دھان کی فصل پہلی بار کاشت کی جارہی ہو وہاں پر زنک کی کمی وسیع پیمانے پر پائی جاتی ہے جس کو دور کرنے کیلئے پنیری پرزنک کا استعمال فی ایکڑ پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کا باعث بن سکتاہے۔زرعی سائنسدانوں اور ماہرین زراعت کی مسلسل تحقیق اورتجربا ت سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر75کلوگرام زنک سلفیٹ 33فیصد فی ہیکٹرنرسری میں استعمال کیاجائے تو اس سے زنک کی کمی دور ہوسکتی ہے۔ 

مزید :

کامرس -