3سال میں وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 108 کروڑ کی بچت

  3سال میں وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 108 کروڑ کی بچت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں کفایت شعاری کی روایت برقرار ہے۔ 3سال میں وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے اخراجات میں 108کر و ڑ روپے کی بچت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمرادسعید نے اخراجات کے تازہ اعدادوشمارجاری کردیے۔ وزیر کا کہنا ہے وزیراعظم آفس کے اخراجات میں پہلے سال 28فیصدکمی کی گئی، دوسرے سال 21فیصد اور تیسرے مالی سال میں 29فیصدکمی کی گئی، وزیراعظم آفس کے مختص بجٹ اور اخراجات میں 518ملین کی بچت کی گئی۔مرادسعید نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کے مختص بجٹ اور اخراجات میں 565 ملین روپے کی بچت ہوئی، وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں پہلے سال 28فیصدکمی کی گئی۔ دوسریسال 38اور تیسرے سال 41فیصداخراجات میں کمی کی گئی، وزیراعظم نے 3سال میں صوابدیدی فنڈسے1روپے کااستعمال نہ کیا، وزیراعظم کاکوئی کیمپ آفس نہ ہونے سے کیمپ آفس اخرا جات صفر ہیں۔وزیراعظم آفس کے اخراجات میں کروڑوں کی کمی مثالی اقدام ہے، سابق سربراہان نے وزیراعظم آفس کے صوابدیدی فنڈزکوبہایا، صرف گفٹس، ٹپس، تحا ئف میں کروڑوں روپے لٹائے گئے۔ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی صوابدیدی اختیارات ختم کر دیے، عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوگا، سرکاری عیاشیوں کیلئے نہیں، کیمپ آفسز، سکیورٹی اور غیرملکی دوروں کے نام پر لوٹنے کی روایت ختم کردی۔
اخراجات بچت

مزید :

صفحہ اول -