کورونا، مزید 56اموات، سندھ پولیس کے 18اہلکاروں سمیت1239نئے مریض رجسٹر

کورونا، مزید 56اموات، سندھ پولیس کے 18اہلکاروں سمیت1239نئے مریض رجسٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد،کوئٹہ،کراچی (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 56 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21689ہو گئی، ایک ہزار 239نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ کورونا مریضوں کی تعداد 9لاکھ 41ہزار 170تک پہنچ گئی ہے۔ اتوار کو این سی اوسی کے اعداد وشمارکے مطابق 24گھنٹے کے دوران 36 ہزار 368 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کی ایک فیصد کم ترین مثبت شرح اور کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 2 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4.75فیصد رہی، دو روز قبل بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 7.67فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔دوسری جانب سندھ پولیس میں گزشتہ چار روز کے دوران کورونا کے 18نئے کیسز سامنے آگئے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی تعداد 6501ہوگئی ہے۔ جبکہ اب تک 26پولیس افسران اور جوان شہید ہوچکے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس  کے مطابق کورونا کے زِیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 31ہے۔
کورونا وائرس

مزید :

صفحہ اول -