دفترخارجہ کی غیرملکی معززین کو پاکستانی آم تحفے میں بھیجنے سے متعلق خبروں کی تردید

        دفترخارجہ کی غیرملکی معززین کو پاکستانی آم تحفے میں بھیجنے سے متعلق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)دفترخارجہ نے غیرملکی معززین کو پاکستانی آم تحفے میں بھیجنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی معززین کوآم بھیجنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کودیکھا ہے اور ان اطلاعات کو حقیقت میں غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ بھارتی میڈیاکے ایک حصے نے غلط اور غیرذمہ دارانہ رپورٹس جاری کیں، صدر ہر سال خیرسگالی کے طور پر منتخب ممالک کو بطور تحفہ آم بھیجتے ہیں، آم کے تحفے ہماری تجارتی سفارتکاری کی کوششوں کوفروغ دیتے ہیں،ترجمان کا کہنا تھا کہ آم کی برآمد2018میں 78ملین ڈالر سے بڑھ کر104ملین ڈالرتک پہنچ گئی اور رواں سال آم بھیجنے کاعمل ابھی منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے،دفترخارجہ نے بتایا کہ فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔
دفتر خارجہ تردید

مزید :

صفحہ اول -