کلبھوشن کیس (ن) لیگ نے بگاڑا، امریکہ کو اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں: وزیر خارجہ 

  کلبھوشن کیس (ن) لیگ نے بگاڑا، امریکہ کو اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں: وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نیوزایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس (ن) لیگ نے بگاڑا،بھارت چاہتا ہے کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دی جائے اور پاکستان کودوبارہ عالمی عدالت میں لے جائے، امید ہے اپوزیشن ارکان بھارت کی چالوں کو پہچانیں گے،انتقام نہیں، صاف اورشفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں، ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے اور احتساب کے قائل نہیں ہیں، احتساب کے عمل سے گزرنے والے کو صفائی کا موقع دیا جائے گا، عمران خان این ار او یا مک مکا نہیں کریں گے،بجٹ نہیں لارہے، احسن اقبال پہلے بجٹ کتاب کا مطالعہ کریں پھر تنقید کریں،امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے چیف کا دورہ کوئی خفیہ نہیں،پاکستان کا امریکا کو ہوائی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتقام نہیں، صاف اورشفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں، ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے اور احتساب کے قائل نہیں ہیں، احتساب کے عمل سے گزرنے والے کو صفائی کا موقع دیا جائے گا، عمران خان این ار او یا مک مکا نہیں کریں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا امریکا کو ہوائی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے چیف کا دورہ کوئی خفیہ نہیں، یہ ان کا پہلا یا آخری دورہ نہیں۔کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف اپیل سے متعلق قانون سازی پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ (ن) نے بگاڑا، ہم عالمی عدالت کی سفارشات پرعمل درآمد کررہے ہیں، عالمی عدالت کی تجویز پر ہم نے کلبھوشن سے متعلق اقدامات اٹھائے، بھارت چاہتا ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دی جائے اور پاکستان کودوبارہ عالمی عدالت میں لے جائے۔ انہوں نے کہا کہ عزتیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، تاہم احتساب کے عمل میں کسی کو بھی رکاوٹ بننے نہیں دیں گے۔
وزیرخارجہ

مزید :

صفحہ اول -