پنجاب کے بجٹ کا محور عوام کو ریلیف دینا، مہنگائی کی کمر کوڑنے کیلئے خصوصی اقدامات نظر آئینگے: فردوس

پنجاب کے بجٹ کا محور عوام کو ریلیف دینا، مہنگائی کی کمر کوڑنے کیلئے خصوصی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نیوزایجنسیاں) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق نے پنجاب کے بجٹ 22-2021 سے متعلق کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر وفاق کے عوام دوست بجٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر سرپرستی  آج پیر کے روز پنجاب کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ٹویٹر پیغام میں فردوس نے کہا کہ بجٹ کا مرکز و محور عوام کو ریلیف دینا خصوصا پنجاب میں بسنے والے غریب کسان، محنت کشوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوگا۔ مہنگائی کی کمر توڑنے کیلئے خصوصی اقدامات نظر آئینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق سوشل سیکٹر کیلئے تاریخی بجٹ، سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبریاں بجٹ کا حصہ ہوں گی۔ مشکل وقت کے بعد اب عوام کو ڈلیور کرنے کا وقت ہے۔ اپوزیشن کو گھسا پٹا چورن بیچنے کیلئے بجٹ میں کچھ نہ چھوڑیں گے۔قبل ازیں فردوس نے پریس کلب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار بجٹ پر سب کو اعتماد میں لیں گے۔ سپیکر اور اتحادی جماعت کے ساتھ مشاورت کے ساتھ عوامی بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست کے حوالے سے مایوس ہے۔ کل کا بجٹ ان کی مایوسی میں مزید اضافہ کرے گا۔ اپوزیشن کو کل کے بجٹ میں سرپرائز دیں گے۔ بجٹ میں محنت کش کے حقوق کا تحفظ کرنے جا رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ صحافی برادری کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت نے مستحق صحافیوں کو تعاون فراہم کیا ہے۔ صحافی ہماری طاقت ہیں اور معاشرے کی آنکھ ہیں۔ جو بھی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں رکاوٹ بنے گا حکومت اس پتھر کو ٹھوکر مار کر ہٹائے گی۔ 
فردو س عاشق

مزید :

صفحہ اول -