ہم جیتیں یاہاریں، اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ پرہی ہو گا، شہباز گل

ہم جیتیں یاہاریں، اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ پرہی ہو گا، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے ہم ہاریں یا جیتیں، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ پر ہو گا،ملکوں کی ایک لمبی فہرست ہے جہاں الیکٹرونک ووٹنگ سے انتخابات ہوتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹ کا حق کسی کا باپ نہیں روک سکتا، ووٹ کا حق دلوانے کیلئے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے، 600الیکٹرونک مشینیں آئندہ چند ماہ میں تیار ہو جائیں گے،ہم چھوٹے الیکشن میں تجرباتی بنیادوں پر مشینیں استعمال کریں گے۔اتوار کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا جو تھرتھلی موڈ میں تھے اب بالکل خاموشی کی کیفیت میں ہیں، احسن اقبال عرف ارسطو نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو سیاست کا ادراک نہیں، اسحاق ڈار کو لندن بیٹھے سینیٹر بنوا دیا، ہمارے ساتھ سیاست کریں اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ نفرت نہ کریں، 95فیصد سے زیادہ ووٹ اوو ر سیز پاکستانیوں کا ووٹ عمران خان کا ہے۔ باقی ممالک بھی اپنے باشندوں کو ووٹ کا حق دیتے ہیں، بیلجیئم، برازیل، آسٹریلیا اور ارجنٹائن میں الیکٹرونک ووٹنگ ہوتی ہے، ملکوں کی ایک لمبی فہرست ہے جہاں الیکٹرونک ووٹنگ سے انتخابات ہوتے ہیں، ہم ہاریں یا جیتیں، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ پر ہو گا۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹ کا حق کسی کا باپ نہیں روک سکتا، ووٹ کا حق دلوانے کیلئے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے، 600الیکٹرونک مشینیں آئندہ چند ماہ میں تیار ہو جائیں گے،ہم چھوٹے الیکشن میں تجرباتی بنیادوں پر مشینیں استعمال کریں گے۔
شہباز گل

مزید :

صفحہ اول -