ملک بھر میں بارش، آندھی، آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے 13افراد جاں بحق 

ملک بھر میں بارش، آندھی، آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے 13افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد،کوئٹہ،کراچی(سٹاف رپورٹر،نیوزایجنسیاں)ملک بھر میں بارش، آندھی طوفان،آسمانی بجلی سمیت گھروں کی چھتیں اور دیوا ر یں گرنے بچوں سمیت 13افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سمندری روڈ پر کوکا کولا فیکٹری کے عقبی گلی میں ایک دیوار تیز آندھی کیوجہ سے اچانک زمین بوس ہو گئی جس دوران قریب سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار 2 افراد ملبہ کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، کوہلو کے نواحی علاقے سفید اور نسا میں موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے دو مختلف واقعات میں خاتوں اور بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو روانہ کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ اس کے علاوہ سینجاڑ، لاسے زائی، تمبو اور سفید کے علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی، جس کے نتیجے میں خریف کی فصلیں تباہ ہوگئیں، بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں کئی کچے مکانات بھی گرگئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوئے اور کئی علاقوں میں بجلی سارا دن غائب رہی، بجلی نہ ہونے کے باعث لوگوں کو پانی سمیت کئی مشکلات کا سامناکر نا پڑا۔تر نو ل کے علا قہ ڈھو ک عبا سی سرائے خر بو زہ میں گزشتہ رات آندھی و طوفان کے دوران دیو ار گر نے سے تین بچے جاں بحق جبکہ گھر کا سربراہ اور ایک چار سالہ بچی زخمی ہوگئے۔خیبرپختونخوا پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں طوفانی بارش سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں، مرنیوالوں میں 4افراد کا تعلق مانسہرہ اور ایک کا تورغر سے ہے۔ دریائی کٹاؤ سے چترال اور اپر چترال گلگت روڈ آمدورفت کیلئے بندہوگئی ہے، انتظامیہ کے مطابق چترال بونی روڈ بند ہونے سے متبادل راستہ بنانے کے لیے اقدامات کئے گئے،بلوچستان میں بارکھان کے علاقے میں موسلادھار بارش سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت ہے اور شہرکا دیہی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی نے درخت اور سائن بورڈز بھی اکھاڑ دئیے۔پنگریواورگردونواح کے علاقوں میں ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب چلنے والی انتہائی تیز آندھی کے باعث کئی علاقوں میں 66 ہزار۔11ہزاراور220 کے وی کی تاریں گرگئیں جس کے باعث پنگریوشہر اورعلاقے کے درجنوں قصبوں اوردیہاتوں کی بجلی معطل ہوگئی پنگریوشہر کی بجلی اتوارکے روزگیارہ بجے بحال ہوگئی تاہم کلوئی برانچ اوردیگربرانچوں کی بجلی اٹھارہ گھنٹے گزرجانے کے باوجودمعطل ہے۔کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہا، رات گئے شہر کے مختلف مقامات میں بوندا باندی بھی ہوئی، محکمہ موسمیات  کے مطابق شہر میں اتوارکوتیز گرد آلودہوائیں چلتی ہیں جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہوئی، جس سے موسم خوشگوارہوگیا۔
بارشیں،ہلاکتیں 


لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں اتوار کو ہونیوالی موسلا دھار بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہو گیا، لاہورریجن میں 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز کے بند ہونے پر شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی۔ بعد میں 120 فیڈرز پر بجلی بحال جبکہ 30 سے زائد فیڈرز پر تاحال بجلی کی سپلائی ممکن نہ ہو سکی، صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز اتوار کو صبح ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث لیسکوکا ترسیلی نظام شدید متاثر ہو گیا ہے اور لیسکو ریجن میں 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی دن بھر معطل رہی ہے جس پر شہری دن بھر سراپا احتجاج بنے رہے ہیں۔دوسری جانب لیسکو کی فیلڈ ٹیموں نے مسلسل کاوشوں کے بعد 120 فیڈرز کو بحال کر دیا ہے جبکہ 30 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی سپلائی تاحال بحال نہیں ہو سکی ہے۔  جبکہ اس حوالے سے ترجمان لیسکوکا کہنا ہے کہ لیسکو کے چیف ایگزیکٹو چودھری محمد امین کی ہدایت پر لیسکو کے سرکل، ڈویژنز اور سب ڈویژن افسران سمیت عملہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بارش اور آندھی کے باعث فیڈرز کے ٹرپ کرنے سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہوئی ہے جسے بحال کر نے کے لئے فیلڈ سٹاف متحرک ہے اور بجلی کی فراہمی کوہرمکن یقینی بنایا جا رہا ہے۔
لیسکو 

مزید :

صفحہ اول -