مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3کشمیری نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(آئی این پی) مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران ضلع سوپور میں فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا، قابض فوج نے نامعلوم افراد کے حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی موت کا بدلہ لینے کے لیے انتقاما مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے ان افراد کو شہید کیا۔ بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف وادی میں شدید احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔دوسری طرف  امریکہ کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کی غیر قانونی نظربندی سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے لئے امریکہ کے ایکٹنگ معاون وزیر خارجہ ڈین تھامسن کا بیان بدھ کو انڈو پیسفک میں جمہوریت کے بارے میں کانگریس کی بحث کے دوران سامنے آیا۔اعلیٰ امریکی عہدیدار نے ارکان کانگریس کو بتایا کہ بھارتی حکومت کے بعض اقدامات جن میں اظہار کی آزادی پر پابندیاں بھی شامل ہیں، ملک کے جمہوری اقدار سے متصادم ہیں۔ تھامسن نے کہا کہ ان اقدامات میں اظہارائے کی آزادی پر بڑھتی ہوئی پابندیاں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں اور صحافیوں کی نظربندی شامل ہیں۔تھامسن نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ انسانی حقوق اور جمہوریت سے متعلق معاملات کو باقائدگی کے ساتھ بھارت کے ساتھ اٹھاتی ہے۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -