ٹانک،جیل کے قیدیوں کو کرونا سے بچانے کے لئے ویکسین لگانے کا عمل مکمل

ٹانک،جیل کے قیدیوں کو کرونا سے بچانے کے لئے ویکسین لگانے کا عمل مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک: سب جیل کے تمام سٹاف اور جیل کے قیدیوں کو کرونا سے بچانے کے لئے ویکسین لگانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اسی حوالے سے سب جیل ٹانک کے سپرٹنٹڈنٹ امجد خان محسود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹانک سب جیل کے 24 اہلکاروں اور 52 قیدیوں میں تین مرحلوں کے دوران کرونا کی خوراک لینے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ سب جیل میں مذید قیدیوں کی آمد کی صورت میں ان کی کرونا ویکسنیشن کی جائیگی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور آئی جی جیل خان جات کی ہدایت پر ٹانک سب جیل کے اہلکاروں اور قیدیوں کو کرونا وباء سے بچانے کے لئے ضلعی ہیلتھ آفیسر ٹانک ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی کی کاوشوں سے محکمہ صحت ٹانک کی طرف سب جیل میں قیدیوں کی سہولت کیلئے ڈیسک کا قیام عمل لایا گیا ہے جہاں پر ڈی ایچ او کے تعاون سے محکمہ صحت کے عملہ نے سب جیل کے قیدیوں اور اہلکاروں کی ویکسینیشن کی ان کا مذید کہنا تھا کرونا عالمی وباء ہیجسکا خاتمہ احتیاطی تدابیروں پر عمل کرنے اور ویکسینیشن کے ذریعے سے ہی ممکن ہے انہوں نے قیدیوں اور اہلکاروں کی ویکسینیشن پر ڈی ایچ او سمیت مجکمہ صحت کے متعلقہ حکام کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا