بزرگ دوست تنظیم کے انتخابات مکمل

 بزرگ دوست تنظیم کے انتخابات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) بزرگ دوست تنظیم کے انتخابات مکمل از سر نو تنظیم سازی لعل گل چیر مین،خان راز ق جنرل سیکرٹری ہونگے جبکہ ان کے ساتھ ممبران میں رامبیل خان اور فضل رحمان سمیت 50 اراکین پر مشتمل مجلس عاملہ اور جنرل باڈی ہوگی جبکہ دیگر کابینہ کا انتخاب صدر،جنرل سیکرٹری اور مجلس عاملہ کی مشاورت سے عمل میں لایا جائے گا تفصیلات کے مطابق بزرگ دوست تنظیم (اولڈ ایج)کے بانی رکن لعل گل نے سوشل ویلفیر کے مقامی دفتر کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ ہمارے چیرمین میاں شاکر حسین پراچہ طبی موت وفات پاچکے تھے اور ان کی نشست خالی پڑی ہے جس پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیر آفیسر نوشہرہ نے بزرگ دوست تنظیم کے موجود اراکین کو اپنے لئے چیر مین منتخب کرنے کا مشورہ دیا جس پر تمام موجود اراکین نے چیرمین کے لئے لعل گل اور جنرل سیکرٹری خان رازق کے ناموں کا انتخاب کیا جس پر سوشل ویلفیر نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ آفیسر نے لعل گل کو چیرمین اور خان رازق جنرل سیکرٹری کا اعلامیہ جاری کردیا