افغانستان، صوبہ ہلمند میں طالبان جنگجو کا چوکی پر مبینہ حملہ، 8پولیس اہلکار ہلاک 

  افغانستان، صوبہ ہلمند میں طالبان جنگجو کا چوکی پر مبینہ حملہ، 8پولیس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لشکرگاہ(شِنہوا)شورش زدہ جنوبی صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ کے باہر واقع مقام قلائی بست میں ایک پولیس چوکی پر مبینہ درانداز ی کے حملے میں 8 پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔صوبائی کونسل کے سربراہ عطا اللہ افغان نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ حادثہ صبح اس وقت پیش آیا جب پولیس کے بھیس میں ایک طالبان درانداز نے قلائی بست کے علاقہ میں قائم چوکی کے اندر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور درانداز فرار ہو گیا۔دریں اثناء  ہلمند پولیس کے ترجمان محمد زمان ہمدرد نے واقعے کی تصدیق کی لیکن اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، انہوں نے کہا کہ قلائی بست کے علاقے میں پولیس اور طالبان باغیوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے باعث دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔کابل سے 555 کلومیٹر جنوب میں واقع صوبہ ہلمند اور اس کے دارالحکومت لشکر گاہ کے کچھ حصوں میں سرگرم طالبان تنظیم نے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
8پولیس اہلکار ہلاک