سرائے نورنگ،ٹریفک حادثے میں 1شخص جاں بحق 1زخمی

سرائے نورنگ،ٹریفک حادثے میں 1شخص جاں بحق 1زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) انڈس ہائی وے بنوں سیکشن پر پر تتر خیل کے قریب ڈاٹسن اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122لکی مروت کے ترجمان کے مطابق گذشتہ روز تترخیل کے قریب ڈاٹسن اور ٹرک کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں رمضان جاں بحق ہوگیا جب کہ قیصر باچا زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچی اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئیں جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے واضح رہے کہ جاں بحق اور زخمی کا تعلق شانگلہ میر وانڈا سے ہے۔