کچھ ایسے پلانٹ بھی ہیں جس میں جاندار بیکٹیریا رہتے ہیں،ڈاکٹردل فیاض

کچھ ایسے پلانٹ بھی ہیں جس میں جاندار بیکٹیریا رہتے ہیں،ڈاکٹردل فیاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) ایگریکلچر زرعی ریسرچ اسٹیشن نورنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دل فیاض خان نے کہاہے کہ اللہ تعالی نے کچھ ایسے پلانٹ پیدا کئے ہیں جس کے جڑوں میں کچھ جاندار بیکٹریاں رہتے ہیں جو ہوا سے نائٹروجن فکس کرکے زمین میں جمع کرتے ہیں اور اسی طرح آنیوالی فصل کے لئے خوراک زمین میں جمع ہوتا ہے۔گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان فصلوں میں ایک جنتر بھی ہے جس کو پھول نکالتے وقت اگر زمین میں دبایا جائے تواس سے زمین میں پودے کی خوراک اجزاء میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور اورنامیاتی مادے کی مقدار بھی زمین میں زیادہ ہوجاتاہے اور اسی طرح مصنوعی کھادوں کے استعمال میں کمی لاکر کم لاگت پر زیادہ پیداوار حاصل کیا جاسکتا ہے اور ماحولیاتی آلودگی کالم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے نائٹروجن فکسنگ۔بیکٹریاں کرنے والے بہ فصل زرعی تحقیقاتی ادارہ سرا ئے نورنگ کے فارم پر لگائی گئی ہے جس کو پھول نکلتے وقت زمین میں دبایا جائے گا۔