سرائے نورنگ، 15 روزہ صفائی مہم اور تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری 

سرائے نورنگ، 15 روزہ صفائی مہم اور تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ (نمائندہپاکستان) ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان کی ہدایت پر ٹی ایم او نورنگ عصمت اللہ خان مروت کے زیر نگرانی پندرہ روزہ خصوصی صفائی مہم اور تجاوزات کے خلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔ ٹانچی آباد میں ڈرین اور گلیات کی صفائی اور کوڑا کرکٹ کو اٹھا کر ٹھکانے لگایا اسی طرح پریٹ گراؤنڈ میں جمع گندگی کے ڈھیروں کا بھی صفایا گیا۔اس موقع پر ٹی او آر عبدالستار خان اور سینٹری انسپکٹر حاجی آفنان علی بھی موجودتھے۔ٹی ایم او نورنگ عصمت اللہ نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صفائی کے لئے ٹی ایم اے کی موجود ٹریکٹروں کے ساتھ پرائیویٹ مشینری کے ذریعے بازار میں صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کاسلسلہ جاری ہے انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ شہری ادارے کے اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔