سرائے نورنگ،خنجر کے وار سے 1شخص جاں بحق دوسرا بھائی زخمی

 سرائے نورنگ،خنجر کے وار سے 1شخص جاں بحق دوسرا بھائی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تھانہ گمبیلا کی حدود وانڈا شمدو میں ہاتھاپائی کے تنازع پر خنجر کے حملے سے ایک بھائی جاں بحق جب کہ دوسرا بھائی زخمی ہوگیا۔اس سلسلے میں گمبیلا پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطہ کرنے پر بتایاکہ محمد عمر ولد محمد نواز سکنہ وانڈا شمدو نے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کرا تے ہوئے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز وہ اپنے بھائی دلاور خان کے ہمراہ پشم خان کی دکان واقع وانڈا شمدو میں موجودتھا جب کہ تیسرا بھائی نجیب اللہ دکان کے سامنے موجودتھا کہ مبینہ ملزمان محمد نیاز اور خطیب خان پسران حسن خان سکنہ پہاڑخیل تھل موٹرسائیکل پر آکر دونوں موٹر سائیکل سے نیچے اتر ے اوردو نوں نے خنجر کے ذریعے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ بھائی دلاور سمیت زخمی ہوگیا بھائی دلاور خان ہسپتال پہنچتے ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ مبینہ ملزمان اور ان کے مابین آٹھ ماہ قبل ہاتھاپائی شروع ہوئی تھی جس پر واقعہ رونما ہوا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔