ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی امتیاز علی شاہ نے شمسی لائٹس کا افتتاح کیا

 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی امتیاز علی شاہ نے شمسی لائٹس کا افتتاح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)کلایہ بازار لوئر اورکزئی میں شمسی لائٹس تنصیب کر دی گئیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی امتیاز علی شاہ نے شمسی لائٹس کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر تحصیلدار لوئر اورکزئی، سابق سینیٹر اورکزئی نجم الحسن اور علاقے کے مشران بھی موجود تھے۔ لوئر اورکزئی میں پہلے مرحلے میں کلایہ بازار میں 20 شمسی پینل اور لائٹس نصب کی گئی ہیں جبکہ اس منصوبے کے تحت ضلع اورکزئی کے دیگر بازاروں میں بھی شمسی لائٹس نصب کی جائینگی۔واضح رہے کہ اِس منصوبے کے تحت غلجو بازار میں پچھلے ہفتے سمشی لائٹس کی تنصیب مکمل کی گئی ہے۔