اورسیز پاکستانیوں کے حق میں ورسک روڈ سے پشاور پریس کلب تک اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی

  اورسیز پاکستانیوں کے حق میں ورسک روڈ سے پشاور پریس کلب تک اظہار یکجہتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)ائی ایم پاکستان ورلڈ وائیڈ مومنٹ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پاکستان فوج   و اورسیز پاکستانیوں کے حق میں ورسک روڈ سے پشاور پریس کلب تک اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جسمیں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی اور پاک فوج اور اورسیز پاکستانیوں کے حق 
میں نعرہ بازی مظاہرے کی قیادت پشاور ڈویژن کے صدر اسد خان  اور جی ایس ایاز خلیل  اور دیگر عہدیداران نے کی  مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہاورسیز پاکستانی قوم کا قیمتی سرمایہ ہے جو ہر مشکل وقت میں قوم کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج سرحدوں کی محافظ  ہے۔ انہوں نے پاکستانی فوج  کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنیوالوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی  اور کہا کہ ملک پاک ارمی کے خلا بھونکنے والے  کو قوم کھبی برداشت نہیں کریگی جبکہ عزم کیا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملک کی ہر سطح پر دفاع کرینگے۔