بجٹ ڈرامہ، عوام مایوس، مہنگائی کا نیا طوفان تیار، مرتضیٰ محمود

بجٹ ڈرامہ، عوام مایوس، مہنگائی کا نیا طوفان تیار، مرتضیٰ محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(تحصیل رپورٹر)موجودہ بجٹ بھی گورکھ دندہ ہے غریب لوگوں کو مایوس کردیاگیا ہے عام طبقہ کو ریلیف نہیں دیا گیا بجٹ پیش کرنے کے دوران گورکھ الفاظوں کا ہیر پھیر کیا گہا ہے حکومت بے بس ہے اسے صرف ورلڈ بنک چلا رہا ہے حکومت عوام کو سہولیات (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جو عوا م سے ایک دھوکا مزید مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا جس سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی سماجی و تاجر جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ایم این اے مخدوم مرتضی محمود،ایم پی اے چوہدری محمدشفیق،سابق صوبائی وزیرچوہدری شوکت داد،میاں حمیداللہ شیخ،حاجی چوہدری اسدنوازچیمہ،سابق تحصیل ناظم میاں بشیراحمد،چیئرمین قادرپور سرداراحمدعلی بھٹو،فضل خان پٹھان نے سروے رپورٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ غریب عوام دشمن ہے اس سے غریب شہریوں کو کوئی ریلیف نہیں فراہم کیا گیا بلکہ کاروباری،کسان طبقہ،مزدور سمیت ہر طبقہ کو مزید پریشانی و مشکلات کا سامنا ہوگا موجودہ حکومت نے بجٹ کے دوران بھی ہمیشہ عام غریب طبقہ کو نظرانداز کیا ہے کوئی سبسڈی نہیں دی گئی بلکہ مہنگائی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔
مرتضی محمود