گرمی، برف پگھلنے کا عمل تیز، تربیلہ، منگلا  ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ،نہروں میں پانی، سپلائی شروع، دریائے سندھ بھی اپ

گرمی، برف پگھلنے کا عمل تیز، تربیلہ، منگلا  ڈیم میں پانی کی آمد میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ملک بھر میں گزشتہ دنوں کی قیامت خیز گرمی سے پہاڑوں پر برف پگھلنے کے عمل میں (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
تیزی اور گذشتہ2/3 روز سے بارشوں کے باعث ملک کے آبی ذخائر تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے، دونوں ڈیموں میں پانی ذخیرہ کرنے کی غرض سے پانی کی آمد کے مقابلے میں اخراج کم کیا جارہا ہے جس کے سبب دونوں ڈیموں میں پانی کی سطح روزانہ 3سے 4 فٹ تک بلند ہو رہی ہے، ارسا ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 25 ہزار 5سو کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 30 ہزار کیوسک ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1454فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 78 ہزار 749کیوسک جبکہ اخراج 15 ہزار کیوسک کیا جارہا ہے منگلا ڈیم میں پانی کے ذخیرہ کی سطح 1136 فٹ ریکارڈ کی گئی  ملک بھر شدید گرمی کی بدولت پہاڑوں پر برف پگھلنے اور گزشتہ روز سے ملک بھر میں جاری بارشوں کے باعث ملک کے دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کے بہاؤ میں روز افزوں تیزی آرہی ہے، ملک کے سب سے بڑ ے دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر پانی کابہاؤ 1 لاکھ 68 ہزار کیوسک چشمہ کے مقام پر 2 لاکھ 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ تونسہ بیراج کے مقام پر اپ سٹریم کی طرف پانی کی آمد 1 لاکھ 62 ہزار 908 کیوسک جبکہ ڈاؤن سٹریم کی طرف صوبہ سندھ کی جانب 1 لاکھ 41 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے،تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد میں بہتری کی بناء پر تونسہ بیراج سے نکلنے والی مرکزی نہروں میں پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے مظفرگڑھ کینال میں 7500 کیوسک ڈی جی خان کینال میں 7 ہزار کیوسک جبکہ تونسہ پنجند کینال (ٹی پی لنک) میں 6ہزار 789 کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے،ادھر دریائے چناب میں پانی کی آمد میں خاطرخواہ اضافہ نہیں ھو رہا دریائے چناب میں تریموں کے مقام پر 17 ہزار کیوسک جبکہ پنجند کے مقام پر صرف 10 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ ہے۔
سپلائی شروع