جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی رہنما رانا ارسلان  کی ملاقات، پارٹی امور پر بات چیت

      جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی رہنما رانا ارسلان  کی ملاقات، پارٹی امور پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لودھراں (بیوررپورٹ)جہانگیر خان ترین سے ان کے قریبی ساتھی (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
اور پاکستان تحریک انصاف لودھراں کے  ضلعی جنرل سیکرٹری رانا ارسلان خان  نے ون ٹو ون ملاقات کی۔ جہانگیر ترین کی لاہور رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں رانا ارسلان خان نے جہانگیر خان ترین کو  گلدستہ پیش کیا اور انہیں عدالتوں سے سرخرو ھونے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران لودھراں کے سیاسی معاملات سمیت تنظیمی  امور پر بات چیت ھوئی۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ رانا ارسلان خان جسطرح لودھراں میں پارٹی کو ذندہ رکھتے ھوئے کارکنوں کی خدمت کر رھے ھیں میں انہیں شاباش دیتا ھوں۔ مخلص اور جانثار ورکرز میرا اثاثہ ہیں اور ایسے ورکرز کی جگہ میرے دل میں ہے۔ جس طرح رانا ارسلان خان سمیت لودھراں کے ورکرز اور سپورٹرز نے میرے ساتھ اظہار یکجہتی کیا میں انکا مشکور ہوں۔ رانا ارسلان خان نے جہانگیر ترین سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپکا عدالتوں سے سرخرو ہونا انصاف اور ورکرز کی جیت ہے۔  انشااللہ ہر اچھے برے وقت میں میں آپکے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہوں گا۔
بات چیت