کبیروالا، انجمن حقوق شہریان کے بانی وصدر آفتاب احمد خان انتقال کرگئے، نماز جنازہ ادا

کبیروالا، انجمن حقوق شہریان کے بانی وصدر آفتاب احمد خان انتقال کرگئے، نماز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کبیروالا(نامہ نگار)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی وخطیب شاہی مسجد لاہور علامہ سید عبدالخبیر آزادکے ماموں سسر،بابو خان مرحوم کے بڑے صاحبزادے،سپورٹس آفیسر(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
 کبیروالا سرداراحمد خان،سابق کپتان کبیروالا بیڈمنٹن کلب جمیل احمد خان کے بڑے بھائی،انجمن حقوق شہریان کبیروالا کے بانی وصدر آفتاب احمد خان مختصر علالت کے باعث بقضا ئے الٰہی انتقال کرگئے ہیں۔مرحوم کی نمازجنازہ معروف دینی درسگاہ دارالعلوم عیدگاہ میں ادا کی گئی،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی علامہ سید عبدالخبیرآزادنے نمازجنازہ پڑھائی۔نمازجنازہ میں صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی،مہتمم مولانا ارشاداحمد،ممبران ڈویژنل،ضلعی او ر تحصیل امن کمیٹی مولانا مفتی حامد حسن،خاور شفقت حسنین خان بھٹہ،ڈاکٹر شرافت حسین خان بھٹہ،مولانا عبدالخالق رحمانی،مہرعبدالخالق مرالی،محمد اجمل عباس،اطہر یوسف خان بھٹہ،سید فرخ رضا،سید منتظر مہدی،ملک طاہرشفیق،حفیظ سعیدی،سیاسی وسماجی شخصیات غلام احمد خان بھٹہ،مہر مذمل علی چدھرڑ،اے ڈی کلیم خان بھٹہ، ریاض شاہد خان پنیاں، حاجی محمد ارشدسنگا،سید اختشام رضا،رمضان جاوید انصاری،ملک عمر طارق،سید شہزادرضا،شیخ محمد ارشد،اعجاز احمد یوسف زئی،حاجی سعید احمد خان بھٹہ،منیراحمد خان سمیت شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔بعدازاں مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
سپرد خاک