آج خون عطیہ کرنیکا عالمی  دن، تقریبات کی تیاریاں 

آج خون عطیہ کرنیکا عالمی  دن، تقریبات کی تیاریاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عطیہ خون کا عالمی دن آج منایا جائے گا،اس دن کو منانے (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
کا مقصد، دنیا بھر میں رضاکارانہ طورپرکیے گئے اس عمل کی اہمیت، حفاظت اور زندگیاں بچانے سے متعلق خون کے عطیات کی افادیت کو اُجاگر کرنا ہے،مئی 2005ء میں، عالمی ادارہ برائے صحت کے 58ویں اجلاس کے دوران دنیا بھر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے وزراء (بالخصوص شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے) کی جانب سے رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات فراہم کرنے کے حوالے سے ایک متفقہ اعلامیہ تیار کیا گیا،اس اسمبلی میں ایک قرارداد کے ذریعے 14جون کو خون کا عطیہ کرنے والوں کا عالمی دن منائے جانے کے حوالے سے پرزور حمایت کی گئی اور اس قرارداد کو بعد میں منظور کرلیا گیاتھا، ہر سال کی طرح رواں سال بھی عطیہ خون کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی،عالمی دن کے موقع پرکو ٹ ادو میں تھیلیسمیا سنٹر چلانے والے ڈاکٹرعمر فاروق بلوچ نے خصوصی پیغام میں کہا کہ خود بھی خون عطیہ کیجئیے اور دوسروں کو بھی اس صدقہ جاریہ کی ترغیب دیجئیے،انہوں نے خون لگوانے والے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض خون عطیات کرنیوالوں سے اپیل کہ خون عطیہ کیجئے کیونکہ اس کا ایک ایک قطرہ، تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا، بلڈ کینسر اور اب کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے جینے کی آس ہے، انہوں نے مزید کہا کورونا وائرس کو شکست دینے والے مقدر کے سکندر اپنا پلازمہ عطیہ کریں اور انسانیت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوجائیں،مشکل کی اس گھڑی میں آئیں سب یکجا ہوکر ایک دوسرے کے لئے آسانیاں بانٹیں۔
عالمی دن