ملتان،شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، دستار بندی تاجروں، سیاسی شخصیات کی شرکت

ملتان،شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، دستار بندی تاجروں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان(نیوز رپورٹر)انجمن تاجران چونگی نمبر 11تا ریلوے پھاٹک کی جانب سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں انجمن تاجران کی جانب سے مخدوم شاہ محمود قریشی،اراکین اسمبلی پنجاب محمد ندیم قریشی،حاجی جاوید اختر انصاری اور دیگر تاجروں کی چیئرمین خواجہ شفیق،صدر حافظ یاسر رحمن،جنرل سیکرٹری حاجی عثمان سیال نے دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ملک کی بہتری کے لیے منصوبے تشکیل دے رہی ہے بجٹ میں ان کا ذکر کیا گیا ہے اس سے عوام میں خوشحالی اور ترقی کے مواقع میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تاجروں،کسانوں اور عوام کا خاص خیال رکھا گیا ہے تاکہ آنیوالوں سالوں میں جہاں حکومت کی پالیسیوں سے بہتری ہو گی وہاں ہر طبقہ خوشحال کے طرف سفر کر رہا ہوگا جس سے اجتعمائی ترقی کے ثمرات سامنے آئیں گے تقریب سے حافظ یاسر رحمن اور خواجہ شفیق نے خطاب کرتے ہوئے مسائل سے آگاہ کیا تقریب سے مدثر قریشی،خواجہ عتیق،خواجہ منیر،ملک اشفاق،چوہدری اشفاق،عامر بشیر،ثاقب پہلوان،محمد عمر،عبدالقیوم نے بھی خطاب کیا۔
خطاب