اپوزیشن رہنما حکومت پر تنقید سے پہلے اپنی کرپشن پر نظر دوڑایں، اونگزیب خان کھچی  ظہور احمد کھرل، جہانزیب کھچی ودیگر کا ردعمل

  اپوزیشن رہنما حکومت پر تنقید سے پہلے اپنی کرپشن پر نظر دوڑایں، اونگزیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی،ایم(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
 پی ایز رائے ظہور کھرل،جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان گزشتہ 3 سال سے جھوٹ بول رہے ہیں یہ شاید بھول گئے ہیں کہ ان کے رہنما کی بیٹی نے کروڑوں لوگوں کے سامنے آکر کہا تھاکہ انگلینڈ تو کیا ان کی پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے اور ان کے بچے اور خاوند والد محترم سے خرچہ لیتے ہیں والد صاحب اسمبلی  میں قطری خط لہراتے ہیں ان کے صاحب زادے فرماتے ہیں کہ لندن محل ان کے دادا مرحوم انہیں دے کر گئے تھے وہ خود بھگوڑے بنے ہوئے ہیں پوری جائیداد جو 22کروڑ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بنائی گئی تھی قرق کی جا چکی ہیں شہباز شریف،حمزہ شہباز اور ان کے دیگر رشتہ دار سب کرپشن کے مقدمات بھگت رہے ہیں عمران خان نے اگر قرضہ لیا ہے تو شریف برادران کے دور میں لیا گیا قرضہ واپس بھی کیا ہے اگر بلاول اور شریف برادران کو ملک میں ہونے والی ترقی نظر نہیں آرہی تو انہیں اپنے چشمے تبدیل کرلینے چاہئیں۔
ردعمل