بہاولپور، رات کی تاریکی میں گندم، افغانستان سمگل کرنیکا انکشاف

      بہاولپور، رات کی تاریکی میں گندم، افغانستان سمگل کرنیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نمائندہ پاکستان)محکمہ خوراک کی ملی بھگت سے گندم کی سمگلنگ عروج پرپہنچ گئی رات کی تاریکی میں درجنوں ٹرک لوڈ ہوکرافغانستان سمگل ہونے لگے باوثوق ذرائع کے مطابق راجن پورکے بڑے بڑے کاشتکاروں نے ہزاروں بوری گندم اپنے پاس سٹورکر(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
رکھی ہے اورمحکمہ خوراک کے افسران کوعمل ہونے کے باوجود کاروائی کرنے کی بجائے گندم کی بیرون ملک سمگل کرنے میں بھرپورمعاونت کررہے ہیں بتایاگیاہے کہ پرائیویٹ بیوپاری خوراک ملازمین سے ملی بھگت کرکے900 روپے فی من کے حساب سے گندم خرید کرکے ٹرکوں پرلوڈ کرکے کشمور کے راستے افغانستان سمگل کررہے ہیں جوآئندہ دنوں میں آٹے کی شدیدقلت کاباعث بن سکتے ہیں حکام بالاسے اصلاح احوال کامطالبہ کیاگیاہے۔
انکشاف