ایوان تجارت وصنعت ملتان میں آج کرونا ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح

  ایوان تجارت وصنعت ملتان میں آج کرونا ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)ایوان تجارت وصنعت ملتان میں صدر خواجہ صلاح الدین کی زیر صدارت ایوان کے سینیئر اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ملتان کے تعاون سے ایوان تجارت و صنعت ملتان  کے ممبران ان کے سٹاف،فیملیز اور(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
 ورکرز کو کورونا ویکسینیشن کی سہولت مہیا کرنے کے لیے  ایوان تجارت و صنعت ملتان میں کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم کیا جائے گا جس کا باقاعدہ افتتاح آج دن بروز سوموار کوایوان کی بلڈنگ میں کیا جائے گا جس سے ملتان ایوان کے اراکین  سمیت اردگرد اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں عام پبلک کو بھی کورونا ویکسین لگوانے کی سہولت میسر ہوگی صدر ایوان خواجہ صلاح الدین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے ملک سے کورونا خاتمے کی حکومت کی جانب سے جاری خصوصی مہم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ملتان کی تاجر وکاروباری برادری حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے  اور اپنے شہر ملتان کو کورونا سے پاک شہر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کررہی ہے  انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہم  ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تعاون سے ملتان ایوان سمیت چوک کمہارانوالہ۔انڈسٹریل اسٹیٹ۔بی سی جی چوک۔نواب پور روڈ۔بہاولپور روڈ۔بوسن روڈ۔ٹاٹے پور اور مظفر آباد کے سمیت شہر کے مختلف  نمایاں مقامات پرکورونا ویکسینیشن سنٹرزقائم کررہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ انڈسٹریل سیکٹر اور عوام با آسانی ویکسینیشن کراسکیں انہوں نے بتایا کہ ایوان تجارت وصنعت ملتان  کے تحت بھی قائم کئے جانیوالے ویکسینیشن سنٹرزکو ہر ممکن سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا صدر ایوان خواجہ صلاح الدین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات افواہوں پر دھیان نہ دیں بلکہ اپنی اور اپنے پیاروں کی قیمتی جانیں بچانے کے لیے کورونا ویکسینیشن کرائیں تاکہ ملک سے یہ وبا تیزی سے ختم ہو اور کاروباری و تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھولے جا سکیں انہوں نے ایوان تجارت وصنعت ملتان میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کے قیام کے لیے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرشعیب الرحمن گورمانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اجلاس میں سینیئر نائب صدر سید افتخار علی شاہ،نائب صدر میاں شفیع انیس شیخ،سابق صدورمیاں تنویر احمد شیخ،خواجہ محمد یوسف،میاں فضل الہی شیخ، میاں راشد اقبال،خواجہ محمد حسین، شیخ فیصل سعیداور محمد شفیق نے براہ راست و بذریعہ ٹیلی فون شرکت کی۔
افتتاح