مبینہ، مقابلہ، دلہن بد اخلاقی کیس کا دوسرا ملزم بھی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

مبینہ، مقابلہ، دلہن بد اخلاقی کیس کا دوسرا ملزم بھی ساتھیوں کی فائرنگ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (وقائع نگار)تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے جلال پور کھاکھی کے قریب پولیس مقابلہ،  میں ملزم شوکت رونگھا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شجاع آباد پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کیا جس سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ملزم کو مزید برآمدگی کے لئے لے جایا جا رہا تھا جلال پور کھاکھی کے قریب ملزم کے دیگر ساتھیوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کی غرض (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
سے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائر کیے۔جس دوران گرفتار ملزم شوکت رونگھا سکنہ شجاع آباد ملتان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ جبکہ حملہ کرنے والے ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزم ڈکیتی، رابری، دوران ڈکیتی ریپ، نقب زنی، چوری، موٹر سائیکل چوری سمیت 30 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ہلاک ملزم 02 ہفتے قبل تھانہ سٹی شجاع کے علاقے حاجی شاہ والا میں دلہن زیادتی کیس میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔ وقوعہ کی اطلاع پر سینئر افسران موقع پر پہنچے.فرار ملزمان کے خلاف تھانہ صدر شجاع آباد میں مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ شجاعباد میں دلہن زیادتی میں یہ دوسرا ملزم پولیس مقابلہ میں مارا گیا دو روز قبل عابد حسین بستی ملوک کے علاقہ میں پولیس مقابلہ میں مارا گیا تھا۔
مارا گیا