آئل ٹینکر میں دھماکہ، خوفناک آگ، دو افراد جھلس کر زخمی

آئل ٹینکر میں دھماکہ، خوفناک آگ، دو افراد جھلس کر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بوریوالا)تحصیل رپورٹر)ملتان روڈ پر ورکشاپ میں مرمت کیلئے لایا گیا آئل ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،ٹینکر پھٹنے سے دو افراد شدید زخمی،آگ سے جھلسنے (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
والے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ملتان پر واقع ایک ورکشاپ میں مرمت کیلئے لایا گیا آئل ٹینکر دوران مرمت اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی آگ کی لپیٹ میں آ کر ورکشاپ کے دو مزدور محمدفریاد سکنہ حبیب کالونی اور احسن سکنہ ٹبہ مصطفی آباد بری طرح جھلس گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو کی ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کے جسم کا 50 فیصد حصہ بری طرح جھلس گیا ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملتان روڈ حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
زخمی